نواز شریف کو 300 روپے چوری کرنے پر نکالا گیا،عمران خان

نواز شریف کو 300 روپے چوری کرنے پر نکالا گیا،عمران خان

حافظ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے چوری کیے۔ بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آجاتے ہیں۔
حافظ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب اقتدار میں آئے تھے ان کی ایک فیکٹری تھی، 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم خود چوری کرتا ہے تو وہ وزیروں کو نہیں روک سکتا اور جب وزیر چوری کرتے ہیں تو وہ دیگر ماتحت افسران کو نہیں روک سکتے۔ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خاقان عباسی میں جرت نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں کیوں کہ نواز شریف ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے، کیوں کہ اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں۔چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ ، ایک وقت تھا جب پاکستان پورے برصغیر میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔جہاں جاو¿ ہمارے نوجوان نوکریاں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، کتنے لوگ پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، غلط ویزوں سے جاتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں۔‘