دھرنے والے جتنا وقت لینا چاہتے ہیں دے دو ، کسی قسم کا تشدد نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

دھرنے والے جتنا وقت لینا چاہتے ہیں دے دو ، کسی قسم کا تشدد نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں چار ماہ تک دھرنا برداشت کیا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، اب مولویوں کے دھرنے کو بھی برداشت کر لیں تشدد سے گریز کیا جائے اور مذاکرات سے مسئلے کو حل کیا جائے، ایسا نہ ہو کوئی حادثہ ہو جائے۔

جمعہ کو پارلیمینٹ ہاؤ س میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کے حلف کے حوالے سے پارلیمینٹ نے مسئلے کو حل کر لیا ہے اور یہ حلف نامہ مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے 7-Bاور 7-Cپر قانون کا حصہ بن چکے ہیں۔ْ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار ماہ تک ڈی چوک میں دھرنا برداشت کیا گیا مولویوں کے دھرنے کو بھی وقت دیا جائے اس کو برداشت کریں مذاکرات سے مسئلے کو حل کریں ایسا نہ ہو کہ کوئی حادثہ ہو جائے انہوں نے کہاکہ جب کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو اس پر اؔ حتجاج کیا جاتا ہے وہ لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کرنے دیں کیونکہ جب کوئی عمل ہوتا ہے تو اس کے حجم کے مطابق رد عمل بھی ہو تا ہے، دھرنے والوں پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہونا چاہیے مذاکرات اور بات چیت سے مسئلے کو حل کیا جائے چار ماہ تک دھرنا برداشت کیا کچھ نہیں ہوا، اب بیچارے مولویوں کا دھرنا بھی برداشت کر لیں۔

یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دھرنے والے جتنا وقت لینا چاہتے ہیں دے دو اس پر کسی قسم کا تشدد نہ کیا جائے۔ پارلیمینٹ حلف نامہ کے مسئلے کو طے کر چکی ہے۔