مصر کی مسجد میں دھماکے و فائرنگ، 155 شہید

مصر کی مسجد میں دھماکے و فائرنگ، 155 شہید

العریش : مصر کے شمالی صوبے میں مسجد ہونے ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 155 سے زائد نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا کے دارالخلافہ العریش کی راودا مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے۔مصر کے سرکاری میڈیا نے دھماکے میں 155 نمازیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے جب کہ حکومت نے مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا اور پھر حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔مسجد پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔