شاہد آفریدی اور زرین خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 شاہد آفریدی اور زرین خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی کیساتھ تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرین خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی زرین خان کے ساتھ موجود ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی مسکرا رہے ہیں جبکہ زرین خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کو اپنی گود میں لے رکھا ہے اور وہ بھی مسکرا رہی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے زرین خان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے بارے میں لوگوں سے پوچھا کیا یہ گڑیا کی طرح نہیں لگتی ؟،جس پر لوگوں نے ان کی خوب تعریف کی۔


2c7dee01ec0aa81f64e58f3862f527db

واضح رہے کہ دو دن قبل شاہد آفریدی نے دبئی کے ہوٹل سے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ دو دن کے لیے دبئی میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتا ہوں تو دنیا کی تمام پریشانیاں ایک طرف رکھ دیتا ہوں۔