کراچی کی عوام اس بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی : منظور وسان

کراچی کی عوام اس بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی : منظور وسان


کراچی:سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ملک میں سردی تو بڑھے گی ہی پر اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بڑی تبدیلی بھی دیکھ رہا ہوں،کراچی کی عوام عام انتخابات میں اس بار پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال بزنس کمیونٹی کے لیے بہتری کا سال ہوگا،ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،ملک میں تبدیلی آتے دیکھ رہا ہوں،ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ مرد م شماری کے حوالے سے سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،کراچی کی آبادی گنتی میں کم دکھائی گئی ہے اور سندھ کے دیہاتوں اور شہری علاقوں کی بھی مردم شماری صحیح نہیں کی گئی۔آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ کراچی میں سیٹیں جیتے گی۔


انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے صنعتکار کراچی میں دوبارہ صنعتیں لگا رہے ہیں،سندھ حکومت نے ایک سال میں پورے سندھ کے صنعتی ایریاز میں انفراسٹرکچر بہترکیا ہے۔سندھ حکومت نے صنعتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں کے لیے پونے 3 ارب روپے دیئے ہیں۔