تھاڈ سسٹم سے چینی سلامتی متاثر نہ ہونے پر یقین رکھتے ہے : چین

تھاڈ سسٹم سے چینی سلامتی متاثر نہ ہونے پر یقین رکھتے ہے : چین


بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کانگ کیونگ واہ سے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکا کے مزید میزائل دفاعی نظام نصب نہ کیے جائیں۔


وانگ یی نے چین کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی کوریائی وزیرخارجہ کانگ کیونگ واہ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ وانگ یی نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے اس بیان کو بہت اہمیت دیتا ہے کہ تھاڈ سسٹم کو نصب کیے جانے سے چینی سلامتی کے مفادات متاثر نہیں ہوں گے۔


اس موقع پر کانگ کیونگ نے امید ظاہر کی کہ چینی حکومت چین میں جنوبی کوریائی کمپنیوں کو درپیش مشکلات کو حل کرے گی اور آئندہ ماہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے دورہ چین سے پہلے، افراد کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں وزراء نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی۔ دونوں نے مذکورہ معاملہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر رضامندی کی تصدیق کی ہے۔