ایپل اپنا سستا آئی فون آئندہ سال متعارف کرواے گا

ایپل اپنا سستا آئی فون آئندہ سال متعارف کرواے گا

بیجنگ : مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون کا سستا ورژن آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے چھوٹے آئی فون ایس ای کے اپ ڈیٹ ورژن کو اگلے سال کی ابتدا ءمیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فون 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایپل نے پہلی بار آئی فون ایس ای مارچ 2016 میں پیش کیا تھا۔ایپل کا یہ چھوٹا آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون تھا جس کی قیمت 399 ڈالرز ہے۔کمپنی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے لیے چھوٹے اور سستے آئی فون متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔آئی فون ایس ای جب متعارف کرایا گیا تھا تو وہ اس وقت آئی فون سکس ایس جتنا ہی طاقتور اور فیچرز سے لیس تھا۔