اسرائیلی فوج کا کارنامہ، مجبور فلسطینوں کا تجارتی سامان لوٹ لیا

اسرائیلی فوج کا کارنامہ، مجبور فلسطینوں کا تجارتی سامان لوٹ لیا

غزہ:  قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے سے غزہ کی پٹی کو بھیجا گیا درجنوں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی سامان میں ایسی اشیا بھی شامل تھیں جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن سے تجارتی سامان سے لدے ٹرک جب غزہ کی سرحد تجارتی راہ داری کرم ابو سالم پر پہنچے تو اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا۔ ان کی تلاشی لینے کے بعد سامان لوٹ لیا گیا۔

سامان میں گیس، سائل مواد، پاؤڈر، دھاتیں، لوہے کا سامان اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

مصنف کے بارے میں