توہین رسالت کے قانون پر سیاست ہو رہی ہے ، تحریک لبیک کو معافی نہیں ملنی چاہئے: فواد چودھری

توہین رسالت کے قانون پر سیاست ہو رہی ہے ، تحریک لبیک کو معافی نہیں ملنی چاہئے: فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، تحریک لبیک کو معافی نہیں ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک توہین رسالت کے قانون کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، اس کو معافی نہیں ملنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ انکی پلاننگ ہے لوگ مریں تو یہ اس پر اپنی سیاست کو کھڑا کر سکیں اگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لیں گے تو یہ بڑھتے ہی جائینگے۔میرانہیں خیال کہ انکودھرنا دینےکی اجازت دی جائے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ان کو اگر25  نومبر کو دھرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو میرے لیے حیران کن ہوگا۔تحریک لبیک کو معافی سے متعلق میرے خیالات نورالحق قادری سے مختلف ہیں ۔یہ ہرہفتےاس طرح کاکوئی نہ کوئی ایشو اٹھا کر آ کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ توہین رسالت کےایشو سیاست کےلیے استعمال کرتے ہیں ، ہم کسی سےکم مسلمان نہیں ہم بھی رحمت للعالمین کے ماننے والے ہیں اگر ان پر سخت ایکشن نہ لیا گیا تو ریاست اپنا حق کھو دے گی ،تحریک لبیک کومعافی سےمتعلق میرے خیالات نور الحق قادری سے مختلف ہیں۔