پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی،دفعہ 144 کا نفاذیکم دسمبر تک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذیکم دسمبرتک رہے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔


تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد نقص امن کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔