مصر میں ایک لاکھ سے زائد کم عمر بچے شادی شدہ ہیں ، محکمہ شماریات

مصر میں ایک لاکھ سے زائد کم عمر بچے شادی شدہ ہیں ، محکمہ شماریات
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

قاہرہ: مصر کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں 39ملین بچوں میں سے ایک لاکھ سترہ ہزار شادی شدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اب بھی رشتہ زوجیت میں منسلک ہیں اور کچھ وہ ہیں جو بحیثیت خاوند زندگی گزار چکے ہیں۔ مصری محکمہ شماریات نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ مصر میں 18برس سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 39ملین ہے۔

یہ کل آبادی کا 40فیصد ہیں۔ ان میں سے19.6ملین لڑکے اور 18.3ملین لڑکیاں ہیں۔ لڑکوں کا تناسب 51.7اور لڑکیوں کا تناسب 48فیصد ہے۔ 10سے 17برس کے 117ہزار بچے شادی کرچکے ہیں۔