آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا  پوٹینشل موجود ہے: یونائیٹڈ بزنس گروپ 

  آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا  پوٹینشل موجود ہے: یونائیٹڈ بزنس گروپ 
کیپشن: فوٹو بشکریہ گوگل

کراچی: یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر غیرملکی توانائی پر انحصار کم کرنے، آئل امپورٹ بل بچانے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دارو خان اچکزئی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے بھاری مالیت کی مہنگی گیس درامد کی جا رہی ہے جس نے گیس صارفین کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔مہنگی گیس سے کاروباری لاگت بڑھی ہے جس سے برامدات بھی متاثر ہو رہی ہیں جس کا حل ملکی سطح پر آئل اور گیس کی تلاش کو ترجیح دینے اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے جس کے لئے ترغیبات ضروری ہیں۔امن و امان کی صورتحال بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے مگر اب صورتحال بہتر ہو گئی ہے اس لئے حکومت بھی اپنے کوششیں بڑھائے تاکہ توانائی کی درامد پر انحصار کم ہو جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کو آردینیشن ملک سہیل نے کہا کہ امریکی ماہرین کے مطابق پاکستان میں نو کھرب بیرل تیل اور ایک سو پانچ کھرب مکعب فٹ گیس موجود ہے جو ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں۔