خادم رضوی اور گرفتار افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

خادم رضوی اور گرفتار افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

خادم حسین رضوی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خادم رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، خادم رضوی کو 25 نومبر کو احتجاج کی کال واپس نہ لینے پر تحویل میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ایل پی کے سربراہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا تھا جس کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے بھی کی تھی۔