خیبرپختونخوا میں کھلے آسمانوں کے نیچے سونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنیکا اعلان

خیبرپختونخوا میں کھلے آسمانوں کے نیچے سونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنیکا اعلان

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں کھلے آسمانوں کے نیچے سونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ بے کسوں اور لاچاروں کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تین نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں کھلے آسمانوں کے نیچے سونے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صوبہ میں مستحق افراد کے لیے تین نئے شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔