سکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ، آئی ایس پی آر

Security forces, ISPR, Bajaur, Karachi
کیپشن: فوٹو فائل

پشاور : سکیورٹی فورسز  نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا  ۔  آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فداہلاک کر دیے گئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگرد باجوڑ  اور کراچی میں مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری  حکام  پر  حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار سے "را" اسپانسرڈ رہنماؤں سے ہدایات مل رہی تھیں۔  آپریشن میں ہلاک دہشتگرد زبیر باجوڑ میں آپریشن کمانڈر تھا۔ 

کمانڈر عزیر الرحمان کی اہلیہ   کراچی میں ویمن ونگ کے امور دیکھتی تھی۔عزیر الرحمان کی اہلیہ کو حال ہی  میں گرفتار  کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا تھا ۔ باجوڑ میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے متعدد آپریشن کیے گئے۔