وزیراعظم  نے اہم ترین قانون کی منظوری دیدی 

The Prime Minister approved the most important law
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانیوں کے بڑے مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اہم ترین قانون کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی  اصولی مںظوری دیدی ہے ۔ وزیراعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم کی جانب سے مجوزہ ریپ آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا گیا ۔ قانونی ٹیم نے آرڈیننس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیسنگ ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ مجوزہ قانون کا بنیادی حصہ ہوگا ، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکیں گے ، متاثرہ خواتین اور بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائیگا۔

بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی اس قانون میں سزائے موت کو شامل نہیں کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرمان کے لیے کیسڑکیشن یعنی نامرد بنانے کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دیناہے ، یہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے جس کی قانوی سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے ۔ 

عوام کے تحفظ کے لیے واضح  اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی ، یقینی  بنایا جائیگا کہ سخت سےسخت قانون کا اطلاق ہو ۔ بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا دینے کو نئے قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ وفاقی وزیر فیصل واڈا ، اعظم سواتی اور نور الحق قادری نے پھانسی کی حمایت کی ، وزیراعظم عمران خان نے رائے دی کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔