شہباز شریف اور حمزہ کو 5 روز کیلئے رہا کرنے کی اجازت مل گئی

Pakistan,Shahbaz Sharif,Hamza Shahbaz,Punjab Government
فائل فوٹو

لاہور: پںجاب حکومت نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو 5 روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا اور اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو انسانی بنیادوں پر ان دونوں کی رہائی کی منظوری دی جائے۔ 

گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لئے درخواست مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی اور یہ درخواست عطااللہ تارڑ نے ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کے لئے درخواست دی تھی۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں تعزیت کیلئے آئین گے اور اس موقع پر شہباز شریف اور انے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے۔ 

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق بیگم شمیم اختر کی رسم قل محدوس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مرحومہ کے انتقال پر افسوس کے لئے آنے والوں کو وبا کے ایس او پیز کے تحت کھلی جگہ پر شریف سٹی میں بٹھایا جائے گا۔ ن لیگ کے رہنماوں کو جاتی امرا جبکہ کارکنوں کو شریف سٹی میں بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ 22 نومبر اتوار کے دن نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کر گئی تھیں۔ وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کی میت کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظام کئے جا رہے ہیں۔