چیف آف نیول اسٹاف کا ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

Pakistan Navy, Navy Chief Died, Admiral Fasih Bukhari
فوٹو فائل

اسلام آباد:  : پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری  اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔وہ 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے ہیں۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے  ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی  سابق نیول چیف فصیح بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔