پاوری گرل دنانیر کی ڈانس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر چرچے

پاوری گرل دنانیر کی ڈانس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر چرچے

لاہور  (ویب ڈیسک)  وائرل گرل دنا نیر مبین نے  ایک   بار پھر اپنی نئی ویڈیو سے  خبروں میں جگہ بنا لی ہے ۔

 سوشل میڈیا پر شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران ایک ویڈیو سے شہرت پانے والی  پاوری گرل دنانیر مبین کی  ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔
گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر شئیر ہونے والی  دنانیر کی یہ ویڈیو ایک شادی کی تقریب کی ہے، پاوری گرل بھی  اس تقریب کا حصہ ہیں اور  دیگر  دوستوں  کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ تقریب میں موجود افراد  بھی رقص سے خوب محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی پسند کیا جا رہا ہے اور دنا نیر کی ڈانس کرنے کی صلاحیت کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔

8b69e571d127e51b3944d2228f7b8422


خیال  رہے کہ دنانیر اکثر اپنے  انسٹا گرام  اکاؤنٹ پر تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اب تک پاوری گرل کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

4950122bea6837b313d3818c298c225e