محمد عامر کی کرکٹ میں ایک بار پھر واپسی

محمد عامر کی کرکٹ میں ایک بار پھر واپسی


فاسٹ بولر محمد عامر کی ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔  کورونا سے صحتیاب ہونے والے   ٹی 10 لیگ  میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔

 فاسٹ باؤلر محمد عامر نے گزشتہ دنوں  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کورونا  وائرس  کا شکار ہونے  کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس  برس  ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں ہو نگے۔  تاہم اب  محمد عامر   کورونا سے مکمل  صحت یابی  کے بعد   ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز  کے کیمپ  میں شامل ہو گئے ہیں۔محمد عامر نے  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر  ایک ویڈیو  بھی شئیر کی ہے  جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/iamamirofficial/status/1463144294387273731?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1463144294387273731%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F270325-
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ٹویٹ کے ذریعے بتاتے ہوئے لکھا تھا  کہ ’ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا کیونکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں مگر الحمد اللہ ٹھیک ہوں، تیزی سے صحت یابی کیلئے آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔‘ 
https://twitter.com/iamamirofficial/status/1461205038664232963?s=20

  واضح رہے کہ  ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا  آغاز 19 نومبر سے ہو ا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان 35 میچز کھیلے جائیں گے ، ٹی 10 لیگ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہو گا۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے علاوہ صہیب مقصود، محمد اعظم، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظہبی ٹی 10سیزن فائیو  کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق ایسے تمام کرکٹرز ٹی 10 لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں اور وہ کرکٹرز بھی این او سی کے اہل ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے پورے سیزن کیلئے بورڈ سے معاہدہ نہیں کررکھا۔