'اب  عوام موبائل فون کےذریعےبھی پیسےپاکستان پوسٹ سے بھیج سکیں گے'

'اب  عوام موبائل فون کےذریعےبھی پیسےپاکستان پوسٹ سے بھیج سکیں گے'

مرادسعید  کا کہنا ہے کہ  پاکستان پوسٹ کو جو ٹارگٹ دیا ہے وہ بہتری کی جانب گامزن ہے،ادارے کو جدت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا  کہ پاکستان پوسٹ خسارے میں ہے۔ جب  یہ  ادارہ سنبھالا تو یہ خسارے میں جارہا تھا،تاہم اب پاکستان پوسٹ میں جدت لاکراسے ترقی کے راستے پر گامزن کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ  کا 4 کروڑ 10 لاکھ منافع ہے،ہر ماہ ریونیو کا جائزہ لیتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ3 سال میں پاکستان پوسٹ کے ساتھ وابستگی ہوچکی ہے، پاکستان پوسٹ ہماری پہچان اور ہمارا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ عمران خان یا مرادسعید کا ادارہ نہیں یہ قومی ادارہ ہے،اگر ادارے کیلئے کوئی کام نہیں کرتا انہیں فارغ کردیا جائے گا،جبکہ ادارے کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے والوں کو نوازیں گے اور کام نہ کرنے والوں کو سزا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارےکی بہتری کیلئے 4،5ایسےاہم اقدام اٹھائےجس سےادارہ ترقی کرنےلگا، اب پاکستان پوسٹ میں اخراجات سے زیادہ آمدن ہورہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پر فیٹف کی جو تلوارلٹک رہی تھی اس میں 13 پاکستان پوسٹ پر تھے،اگر فیٹف کی تلوار نہ ہوتی تو پاکستان پوسٹ مزید ترقی کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کے پاکستان پوسٹ سے متعلق 13 ٹارگٹ کو پورا کرنا مشکل تھا،تاہم پاکستان پوسٹ اب مشکلات سے نکل آیا ہے اور اسے آمدن ملنا شروع ہوچکی ہے۔ 

وفاقی وزیر مراد سعید نے  خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب  عوام موبائل فون کےذریعےبھی پیسےپاکستان پوسٹ سے بھیج سکیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 18 گھنٹے کے اندر ڈاک کی ترسیل ہونا شروع ہوچکی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کوخسارےسےنکال کرترقی دینےوالےکارکنان مبارکبادکےمستحق ہیں۔