شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟

شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے، ابھی انہیں بھی معلوم نہیں ہے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مالکان مجھ سے محبت رکھتے ہیں لیکن پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کس ٹیم کی جرسی پہنوں گا؟ یہ فیصلہ وقت پر چھوڑ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 7 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی اور اس حوالے سے آج بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے اور دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔