روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ
کیپشن: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی:  انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، روپے کے مقابلے قیمت میں 75 پیسے اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 75 پیسے اضافے سے 175 روپے 4 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 176 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوا تھا، ڈالر کی قدر میں  47 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 174 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

58e3a2d1cb027cdcd880a1170c9f41e2

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت میں گذشتہ دنوں ہونے والی بڑھوتری دوست ممالک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں رکھے جانیوالے ڈالرز اور آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے متوقع قرض کے سبب ہو سکتا ہے جو مستحکم صورتحال نہ ہونے کے سبب روپے کی قدر ایک بار پھر گرنے کے گہرے خدشات لئے ہوئے ہے۔