کامیاب جوان پروگرام تقریب میں حکومت کا غریب عوام کیلئے بڑا اعلان

Shoukat Tareen,IMF,Kamyab Jawan Program Scheme

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے پہلے غریب کا سوچیں ،اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ،اب ہر گھرانے کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ فراہم کر رہے ہیں ۔

اسلام آبادمیں کامیاب جواب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کسی بھی قوم کا سب سے اہم اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں ،وزیر اعظم نے اب تک کامیاب جوان پروگرام سکیم کے ذریعے 26 ار ب روپے ہنر مند افراد کیلئے خرچ کیے ہیں ،وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ غریب کا سہارا بنیں جس کیلئے کسانوں کو سود کے بغیر قرضے فراہم کر ہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا 40  لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ ،ہنرمند اسکیم دینے کا منصوبہ فائنل ہو چکا ہے ،وزیراعظم کے ویژن کے تحت 4   کھرب روپے کے منصوبے ہیں جو مختلف سکیموں کے تحت غریب اور نچلے طبقے کے لوگوں میں تقسیم کرینگے ،،عمران خان کا ویژن ہے پہلے غریب کیلئے سوچیں،وزیر اعظم   کے اسی ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے غریب طبقے کے 40 لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیر قرضے دیں گے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب جوان کی تقریب میں جاپان کی مثال دیتے ہوئے کہا جاپان  نے بغیر وسائل کے سب سے زیادہ ترقی کی ،چین نے اپنے عوام کو تعلیم  صحت دی ، آج دنیاکی دوسری بڑی معیشت ہے ،شوکت ترین نے کہا میں آج اس تقریب میں یہ آپ سے کہہ کر جا رہا ہوں کچھ عرصے میں چین امریکا سے بھی آگے نکل جائے گا ۔

دوسری طرف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر  اسدعمر نے کہا کامیاب   جوان پروگرام  سے معیشت میں انقلاب آئے گا۔نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی،کامیاب جوان پروگرام جیسے منصوبوں سے ہی نوجوانوں کے مسائل حل ہونگے ۔