شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر
کیپشن: شکیب الحسن پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر
سورس: فائل فوٹو

چٹاکانگ: بنگلا دیشی آل راونڈر شکیب الحسن ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ۔

پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 نومبر سے چٹاکانگ میں ہوگا جس سے قبل بنگلادیشی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

484679aad1179aec814ae9db5b33793e

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک ہیمسٹرنگ انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکیں گے اور انہیں ابھی بھی آرام کی ضرورت ہے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری طرف بنگلادیشی آل راؤنڈر کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شمولیت بھی ان کی فٹنس سے مشروط کی گئی ہے تاہم اس دوران ان ری ہیب کا مرحلہ جاری ہے اور وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔