پٹرول بحران کتنے روز تک چل سکتا ہے ؟انتہا ئی تشویشناک خبر 

Petrol Crisis in Pakistan,Shell,PSO,Pakistan Petrol Pump

لاہور :پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کی طرف سے جہاں 25 نومبر سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے وہیں حکومت بھی اس وقت اِن ایکشن نظر آ رہی ہے ،اوگرا سمیت وزارت پٹرولیم عوام کو اس بحرا ن سے بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ پریشانی سے بچایا جا سکے ۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پی ایس او سمیت دیگر کمپنیز کے ساتھ معاملات حل کیے گئے ہیں جو پٹرول پمپس کھلے رکھیں گے ،اس لیے عوام افواہوں پر کان نہ دھڑیں ،انہوں نے کہا کہ وافر مقدار میں آئل ٹینکرز کو روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کے حصول میں عام شہری کو دشواری کا سامنا نہ ہو ۔

لیکن یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کو ای سی سی کی کمیٹی میں بھجوا یا جا چکا ہے جس پر فیصلہ 10 روز کے اندر آنے کا امکان ہے ،ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا وفاقی کابینہ کے زریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ جلد نہ آیا تو بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا ۔