نیب کیس ،سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے  پہلے آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا

 نیب کیس ،سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے  پہلے آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا

  حمزہ شہباز کو گرفتاری سے  پہلے آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا   ۔ 

کیس کی سماعت جسٹس اعجازالااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،سماعت کی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو   صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس   میں گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کا حکم  دیا تھا،، جس کے خلاف نیب  نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ گرفتاری سے پہلے ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ۔

سپریم کورٹ  کا کہنا ہے کہ   گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے، گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نا کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں