آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی مزید 9 دن کی چھٹی منظور ہو گئی

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی مزید 9 دن کی چھٹی منظور ہو گئی

لاہور:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی مزید 9 دن کی چھٹی منظور ہو گئی

 تفصیلات کے مطابق قائم مقام آئی پنجاب کنور شاہ رخ کو مزید 9 دن کے لئے آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے فیصل شاہکار کی چھٹی میں اضافے کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

 واضح رہے کہ   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد فیصل شاہکار نے بطور آئی جی پنجاب اپنی خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو آئی جی پنجاب کی تقرری کے لیے مرکز کو تین نام تجویز کیے تھے، جو نام وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ان میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔اس کے بعد فیصل شاہکار  چودہ دن کی چھٹی پر چلے گئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں