جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کی خبر آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی 

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کی خبر آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی 
سورس: File

اسلام آباد: سرمایہ کاروں نے بھی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان ہونے کا خیرمقدم کیا ہے اور خبر آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کااعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 116 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف  جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد کو مقرر کردیا ہے۔ ان کے تقرر کی سمری ایوان صدر پہنچ گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں