آرمی چیف کی تعیناتی  کی سمری پر دستخط سے قبل صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات 

آرمی چیف کی تعیناتی  کی سمری پر دستخط سے قبل صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات 
سورس: File

لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشورے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیدھے اسلام آباد سے زمان پارک لاہور پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور آرمی چیف کی سمری پر دستخط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، فواد چودھری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

مصنف کے بارے میں