صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرنا خوش آئند ہے: وزیر دفاع

صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرنا خوش آئند ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرنا خوش آئند ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ سمری پر دستخط سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو گا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ساحر شمشاد کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر کی بطور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمریوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں