توقع ہے کہ فوج کی نئی قیادت جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی: پی ٹی آئی اعلامیہ

توقع ہے کہ فوج کی نئی قیادت جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی: پی ٹی آئی اعلامیہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ آ چکا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کیلئے اور آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8 ماہ کے واقعات نے واضح طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کئے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا، پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہید کئے گئے۔ 
پی ٹی آئی کے اعلامیہ میں مزید کہ اگیا ہے کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں