جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا، وہ لیڈر نہیں بن سکتا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا، وہ لیڈر نہیں بن سکتا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں کھلاڑیوں کے علاوہ صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے صحافیوں اور قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی اور غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کیساتھ ہاکی اور فٹ بال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔ 

آرمی چیف نے قومی کرکٹرز کی کارکردگی کوسراہا اور بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو کی اور فاسٹ باؤلر سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔ 

انہوں نے ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان کو بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کارزلٹ مختلف ہوتا۔ 

علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہیں، کرکٹرز اپنی کارکردگی سے قوم کو لطف پہنچاتے ہیں، پورا پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ بن چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں