ماضی کے معروف ریسلر کرٹ اینجل اب کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟

ماضی کے معروف ریسلر کرٹ اینجل اب کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟

نیویاک:ریسلنگ کے شوقین افراد کرٹ اینجل کو تو جانتے ہی ہوں گے ۔دنیائے ریسلنگ کے مشہور ترین ناموں میں سے ایک کرٹ اینجل منظر سے ایسے غائب ہو گئے تھے کہ ان کے متعلق کسی کو شک نہیں رہا تھا کہ اب وہ کبھی ریسلنگ کے میدان میں دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے یہ خیال بجا محسوس ہوتا تھا، لیکن کمال یہ ہے کہ وہ نہ صرف واپس آ گئے ہیں بلکہ ایسی دھواں دار واپسی کی ہے کہ مخالفوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دئیے ہیں۔اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق کرٹ اینجل نے ریسلنگ کے میدان میں دوبارہ اترنے کا فیصلہ کیا تو ان کے پاس مقابلے میں شرکت کیلئے صرف دو دن کا وقت تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود سے آدھی عمر کے نوجوان ریسلرز کی ایسی درگت بنائی کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ اولمپک شیلڈ مقابلے میں 48 سالہ کرٹ اینگل نے جس طرح اپنی ٹیم کو جس طرح فتح دلوائی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر بھی کرٹ اینجل کے پرستاروں نے انہیں دل کھول کر خراج تحسین پیش کیا۔ اکثر کا کہنا تھا کہ انہوں نے WWEکی تاریخ میں ایسی شاندار پرفارمنس کم ہی دیکھی ہے۔