رونالڈو نے فیفا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

رونالڈو نے فیفا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن: لندن میں سجا فیفا ایوارڈ کا سالانہ میلہ۔ سال کے بہترین کھلاڑیوں، گول کیپر اور کوچز کو اعزازات دیئے گئے۔ 2017 کے بہترین کھلاڑی کیلئے تین سپر اسٹارز کرسچیانو رونالڈو، میسی اور نیمار میں مقابلہ ہوا۔ پرتگال کے کرسچیانو رونالڈو نے مسلسل دوسرے سال میدان مارا اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

پرتگالی اسٹار نے 5 سال میں چوتھی بار بہترین پلیئر کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا۔ کرسچیانو رونالڈو نے کامیابی کا کریڈٹ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹاف ممبرز کو دیا۔

بہترین کوچ کا ایوارڈ زین الدین زیدان لے اڑے، آرسنل ٹیم کے الیویئر گیرود کو دوہزار سترہ کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا۔ لیکی مارٹن نے بہترین خاتون فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی سارینا وگ مین بہترین خاتون کوچ کے ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں