ندیم افضل چن کی بلاول بھٹو سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست

ندیم افضل چن کی بلاول بھٹو سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست

اسلام آباد: زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی پنجاب کے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی وجوہات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کیا جائے تاہم وہ پارٹی کے ساتھ بدستور کام کرتے رہیں گے۔

ندیم افضل چن نے لاہور میں دو روز قبل آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں آصف علی زرداری نے انہیں استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کی مگر ندیم افضل چن نے ایسا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں