احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصاویر کیوں نہ بنوائی ، معمہ حل نہ ہو سکا

دبئی :ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی زینت بننے والے احمد شہزاد سری لنکا کے ساتھ آخری ایک روزہ میچ اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں دکھائی نہ دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیلفی ماسٹر  قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں بالکل نظر نہ آئے ۔ تاہم پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ احمد شہزاد فوٹ شوٹ کے وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کے ساتھ باقاعدہ پریکٹس کر رہے تھے ۔ 

ادھر  کرکٹ شائقین کو فوٹو شوٹ کے وقت احمد شہزاد کی  پریکٹس کرنے کے منطق سمجھ نہیں آسکی ۔ شائقین کے مطابق  احمد شہزاد کسی بھی   کرکٹ میچ میں جیت کے بعد سب سے زیادہ پر جوش دکھائی دیتے ہیں تاہم اس بار اس کا الٹ ہی ہو اہے ۔اب اصل ماجرا کیا ہے یہ تو کرکٹ ذرائع ہی جانے ۔