معروف اداکارہ ثوبیہ خان کی آسٹریلیا میں شاندار پرفارمنس

لاہور:پاکستان ٹی وی اور سٹیج تھیٹر کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان  آج کل بیرون ملک دورے پر ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر برتھ میں طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ’’ کامیڈی چسکا ‘‘ میں شاندار ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ہال میں موجود پاکستانی تارکین وطن سمیت گوروں کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا۔ 

ثوبیہ خان کی شاندار پرفارمنس پر شائقین ڈرامہ نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی جس پر اداکارہ نے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثوبیہ خان نے کہا کہ اچھا اور معیاری رقص میری پہچان بن چکا ہے جو میری کامیابی کی دلیل ہے ، پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت اداکاری اور رقص سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو بحثیت فنکارہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔