امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں نئی حکمت عملی بنا لی

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں نئی حکمت عملی بنا لی

کابل:امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے افغانستان میں خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے افغانستان میں اپنے کردار میں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران اور کانٹریکٹرز پر مشتمل چھوٹی چھوٹی ٹیمیں بنائی جائیں گی، جو افغان فوج کے ساتھ مل کر شدت پسندوں کے ٹھکانوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گی

سی آئی اے کے نیم فوجی افسران نئی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جن کا تعلق ادارے کے خصوصی سرگرمیوں کے شعبے سے ہو گا۔ امریکہ افغانستان میں اپنے کردار میں اضافہ کر رہا ہے دوسری طرف امریکی صدر نے افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.