عمران-جہانگیر نااہلی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

عمران-جہانگیر نااہلی کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی منی ٹریل کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا۔

لندن سے ریکارڈ منگوانے کی وجہ سے وقت لگا۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا سپریم کورٹ نے  3اکتوبر کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کیس مکمل ہو گیا ہے اب دستاویزات جمع نہیں کرائی جا سکتیں۔ عمران خان کو پراسیکیوٹ ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا وضاحت کا پورا موقع نہ دیا جائے تو انصاف نہیں ہوتا دیکھ رہے ہیں کہ بنی گالا اور جمائما سے پیسوں کے لین دین میں عمران خان نے بطور پارلیمنٹرین جھوٹ بولا یا نہیں۔ دستاویزات کا بھی خود جائزہ لے کر انکوائری کمیشن کا وقت بچا رہے ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں