کرپشن کیس، شرجیل میمن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

کرپشن کیس، شرجیل میمن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں کرپشن کیس کی سماعت آج کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو کرپشن کیس میں آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے اور ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

شرجیل میمن کی پیشی کی وجہ سے احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاد رہے قومی احتساب بیورو نے 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد شرجیل میمن کو حراست میں لیا تھا۔

شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق شرجیل میمن سمیت دیگر 12 ملزمان پر 5 ارب 76 کروڑ سے زائد غبن کا الزام ہے اور ملزمان نے 2013 اور 2015 کے دوران غبن کیے۔ ملزمان نے بلواسطہ یا بلاواسطہ اپنےمقاصد کے تحت فائدے اٹھائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں