بھارت کا پاکستانی سرحدوں پر جوہری ہتھیاروں سے مسلح دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

کراچی: بھارت نے پاکستان سے جڑی اپنی سرحدوں پر جوہری ہتھیاروں سے لیس فوجی دستوں کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پاکستان سے ملنے والے تمام سرحدی علاقوں میں لگی فوج کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

یہ کہا جا رہا ریاست راجستھان ریاست جموں کشمیر اور بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں لگی ریگولر آرمی کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسابھی کہا جا رہا ہے بھارت کو اس تیاری کے لیے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دھمکی بھی ملی ہے،موسم سرما سے پہلے بھارت فوج کو ایل اس سیز پر جدید اور معلوماتی سسٹم کے سازوسامان سے لیس بھی کیا جائے گا۔