نیب نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق اسحاق ڈار اور اہلیہ کی 6 لگژری گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دبئی میں اسحاق ڈار کے قائم ولا اور اپارٹمنٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی بیرون ملک گاڑیوں کی فروخت اور ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق اسحاق ڈار نے دو ملکی اور تین غیرملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وزیر خزانہ اور تبسم اسحاق ڈار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بھی شئیر ہولڈرز ہیں۔

خدشہ ہے کہ اسحاق ڈار یا ان کے اہلخانہ بے نامی جائیداد فروخت نہ کر دیں۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ فروخت کے خدشے کے پیش نظر عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کرے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں