سابق متنازع کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر نے چوری کا اعتراف کر لیا

سڈنی: آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق متنازع کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کے مرتکب پائے گئے ہیں جنہوں نے مقامی عدالت میں نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ معافی نامہ بھی جمع کرایا۔

سابق امپائر ڈیرل ہیئر نے اسٹور کے مالک کو 9 ہزار آسٹریلوی ڈالرز واپس کئے اور عدالت میں 18 ماہ کے لئے اچھے رویے کا بانڈ بھی جمع کرایا۔ ڈیرل ہیئر 1992 سے 2008 کے دوران 78 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق ٹیم کو لے کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

امپائر کی جانب سے نامناسب الزامات پر جب قومی ٹیم گراؤنڈ میں واپس نہ آئی تو میزبان انگلینڈ کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں