فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف اسحاق ڈار کی دوسری درخواست بھی مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کیے جانے کا حکم نامہ معطل کرنے کی دوسری درخواست بھی خارج کر دی۔

وکیل عبد الرحمان نے کہا دونوں درخواستیں خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ جائینگے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارا موقف سنا ہی نہیں۔ آئینی معاملہ ہے اور آئینی تقاضے پورا کرنا اسحاق ڈار کا آئینی حق ہے۔یاد رہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 11 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں