افغانستان میں بھارتی کردار آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے،برطانوی خبر ایجنسی

افغانستان میں بھارتی کردار آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے،برطانوی خبر ایجنسی

کراچی: افغانستان میں بھارتی کردار آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہو گا یہ بات پاکستان آج امریکی وزیر خارجہ کو باآورکروایا گا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں،یہاں وہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدمات کے لیے پاکستان پر دباو ڈالا جائے گا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے بھی افغانستان میں بھارتی کردار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا اور یہ موقف اپنایا جائے گا کہ افغانستان میں بھارتی کردار سے خطہ غیر مستحکم ہو گا۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم عباسی کے قریبی ساتھی اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کا کہنا کہ بھارت کو افغانستان میں لانا آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہو گا اور یہ مکمل طورپر ایک سرخ لکیر ہے ،جہاں تک ہمارے تحفظات ہیں تو بھارت کا افغانستاں میں سیاسی کردار نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور امریکا کے لیے سابق پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی اعلی شراکت کو فروغ دینے سے خطے میں موجود تاریخی اسڑٹیجک دشمنیوں میں اضافہ ہو گا