سیاسی انتقام اور کیا ہوتا ہے، مریم نواز کا ڈار کی درخواست خارج ہونے پر ردعمل

سیاسی انتقام اور کیا ہوتا ہے، مریم نواز کا ڈار کی درخواست خارج ہونے پر ردعمل

اسلام آباد: مریم نواز بھی نیو نیوز دیکھ کر باخبر رہنے لگیں۔ نیو نیوز کا اسکرین شاٹ ٹویٹ کر دیا۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں سوال اٹھایا سیاسی انتقام اور کیا ہوتا ہے؟۔ ملک کی خاطر خون پسینہ بہانے والوں کی اس طرح پذیرائی ہو تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

08e3ec3cbda18da442cdf4a42ce26970

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ والدہ کلثوم نواز اسپتال میں زیر علاج ہیں سب انکے لئے بھرپور دعا کریں۔یاد رہے آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کیے جانے کا حکم نامہ معطل کرنے کی دوسری درخواست بھی خارج کر دی۔

وکیل عبد الرحمان نے کہا دونوں درخواستیں خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ جائینگے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارا موقف سنا ہی نہیں۔ آئینی معاملہ ہے اور آئینی تقاضے پورا کرنا اسحاق ڈار کا آئینی حق ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں