ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا، احسن اقبال

ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا، احسن اقبال

اسلام آباد: ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔ اسامہ بن لادن کو ہمارے اس وقت کے اتحادیوں نے متعارف کروایا تھا جب کہ ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کا تنازعات زدہ خطوں سے بڑا تعلق ہے اور عالمی فریم ورک کی روشنی میں انسانی اسمگلنگ کے تدارک پر کام ہو رہا ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اب پاکستان میں تیزی سے امن بحال ہو رہا ہے۔ ہماری شرح نمو بڑھ رہی ہے جب کہ بجلی بحران پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں