شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدگی، امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے الرٹ

شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدگی، امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے الرٹ

واشنگٹن :شمالی کوریا اور روس کے ساتھ تعلقات کشیدہ، امریکی ایئرفورس کو بی باون بمبار طیارے24 گھنٹے الرٹ رکھنے کا حکم، جنرل ڈیوڈ گولڈفین کہتے ہیں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس طیارے احکامات ملتے ہی فضا میں بلند ہوں گے۔

شمالی کوریا اور روس کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر امریکی ایئر فورس کے ایٹمی بمبار طیاروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا۔ چیف آف سٹاف گنرل ڈیوڈ گولڈ فئن کے مطابق سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی بی باون بمبار طیارے پہلی مرتبہ ہائی الرٹ پر ہیں۔

بی باون بمبار طیارے ایٹمی ہتھیاروں سے پوری طرح لیس ہوں گے اور احکامات ملتے ہی فضا میں بلند ہوں گے۔