حکومت نے 26 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے 26 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

پشاور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار میں ضمنی انتخاب کے باعث 26 اکتوبر کو حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 26 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے 26 اکتوبر کو این اے چار کے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالم تعطیل ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے دی گئی ہے۔ یہ حلقہ بڈھ بیر، میرہ کچوڑی،ا رمڑ بالا، ارمڑ زیریں، ارمڑ مینہ، چمکنی، متنی​ اور سوڑیزئی کے علاقوں پر مشتمل ہے۔حلقہ این اے چار کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے بارہ امیداوار میدان میں اتریں گے، جس میں سے پانچ سیاسی جماعتوں، جب کہ نو آزاد امیدوار ہیں۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔

چھبیس اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے لیے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گلی، محلوں ،چوراہوں اوراہم شاہراہوں پر بینرز ، پینا فلیکس، پوسٹرز اور جھنڈوں کی بہار ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی گلزار احمد کے اس سال اگست میں انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار گلزار خان نے 55 ہزار ووٹ حاصل کرکے یہ نشست 35 ہزار کی لمبی لیڈ سے جیتی تھی۔ان کے قریب ترین امیدوار مسلم لیگ ن کے ناصر خان موسیٰ زئی نے بیس ہزار ووٹ لیے تھے۔